خیبرپختونخوا میں سیاستدانوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ افغانستان سے واٹس ایپ کالز کے ذریعے سیاستدانوں کو دھمکی آمیز کال کرتا تھا۔


Numainda Express September 26, 2023
گروہ افغانستان سے واٹس ایپ کالز کے ذریعے سیاستدانوں کو دھمکی آمیز کال کرتا تھا۔

خیبرپختونخوا میں سیاستدانوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز کرنے والا نیٹ ورک گرفتار کر لیا گیا، 71 رکنی دہشت گرد گروہ بھتے کے پیسے دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرتا تھا۔

افغانستان سے پاکستان میں بھتے کی کالز کرنے والے 71 رکنی بھتہ خور گروہ کی نشاندہی کر لی گئی۔

کمانڈر بلال سمیت دو اہم بھتہ خور گرفتار کرلئے گئے جو بھتہ نہ دینے پر قتل اور درجنوں دہشت گردی کی کارروائیاں کرچکے ہیں۔

گروہ افغانستان سے واٹس ایپ کالز کے ذریعے سیاستدانوں کو دھمکی آمیز کال کرتا تھا۔

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم فنانس یونٹ عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھتہ خور پاکستان سے بھتے کی بھاری رقم وصول کرکے ٹیرر فنانسنگ میں استعمال کرتے تھے، اب تک ایک سینیٹر اور ایم پی اے سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھتہ مانگ چکے ہیں جبکہ یہ گروہ قبائلی ضلع مہمند میں مائنز کے مالکان سے بھتہ وصول کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |