بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش ذاتی مفادات کی بناء پر واقعے کی منصوبہ بندی کے تحت سرانجام دینے اعتراف کیا


Staff Reporter September 26, 2023
گرفتار ملزم امتیاز عرف جونی کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس نیوز)

سرجانی ٹاؤن پولیس نے جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل اور عہدیدار کو زخمی کرنے کے واقعے کے ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے ماسٹر مائنڈ ملزم امتیاز عرف جونی ولد ممتاز کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی کے مطابق 7 ستمبر کو سرجانی سیکٹر بی سی میں بجلی کے کنڈوں کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کا کونسلر محمد حبیب جاں بحق جبکہ عہدیدار سید عدنان نامی زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی؛ کنڈا مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

واقع کا مقدمہ الزام نمبر 826/2023 بجرم دفعہ 302/324/365/34 تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا تھا۔

habib مقتول حبیب کی ایک تصویر

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش ذاتی مفادات کی بناء پر واقعے کی منصوبہ بندی کے تحت سرانجام دینے اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واقع میں ملوث دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں