فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا

کارلوس نامی مقامی شخص نے سڑک کے کنارے چَکی کو ایسی مہارت سے حرکت دینا شروع کی جیسے وہ زندہ ہو


ویب ڈیسک September 26, 2023
[فائل-فوٹو]

میکسیکو کی ریاست کوہیلا میں پولیس نے چاقو بردار چکی گُڈے اور اس کے مالک کو پیسوں کے لیے سڑکوں پر لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست کوہویلا کے ایک قصبے مونکلووا میں ہوا جہاں کارلوس نامی مقامی شخص نے سڑک کے کنارے چَکی کو ایسی مہارت سے حرکت دینا شروع کی جیسے وہ زندہ ہو۔

فلم میں چَکی ایک سرخ بالوں والا قاتل گُڈے کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں ایک سلسلہ وار قاتل کی روح موجود ہوتی ہے۔ چَکی تاریخ کے خوفناک ترین فلموں کے کرداروں میں سے ایک ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑے سے لے کر بچوں تک کو اس گُڈے سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ حیرت کی بات نہیں کہ کسی نے پیسوں کیلئے تفریحاً سڑکوں پر چَکی کو شہریوں کو ڈرانے کیلئے استعمال کیا۔



چاقو بردار چَکی نے شہریوں کو اتنا خوفزدہ کیا کہ پولیس کو اطلاع کردی گئی جس پر افسران کو جائے وقوعہ کی طرف فوراًً روانہ کیا گیا۔ جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا ایک بڑا سرخ بالوں والا گُڈا کھڑا ہے جس کے پاس اصلی چاقو ہے اور ساتھ ہی اسکا مالک کھڑا ہے۔ دونوں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں