آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
اہم نمائش میں دنیا کے 61 ممالک سے 1912 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں
بحران کا شکار پاکستان کی آٹو انڈسٹری اور پرزہ جات بنانے والی صنعت آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والی دنیا کی بڑی آٹو انڈسٹری نمائش ' آٹو مکینکا دبئی 2023 ' میں پاکستان کے لیے ایکسپورٹ کے امکانات تلاش کرنے کے لیے شرکت کرے گی۔
اس سال ہونے والی آٹو مکینکا نمائش میں 6پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات ایکسپورٹ کے لیے پیش کریں گی جبکہ آٹوانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 200پاکستانی مندوبین نمائش کا دورہ کریں گے۔
آٹو انڈسٹری میں نئے رجحانات کو فروغ دینے، اشتراک عمل اور تجارت کے لیے مواقع بڑھانے والی اس اہم نمائش میں دنیا کے 61 ممالک سے 1912 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جبکہ 20 ملکوں نے قومی پویلین بھی قائم کیے ہیں۔
نمائش کے ساتھ لبریکنٹس ٹیکنالوجی کانفرنس اور اینوویشن فار موبلیٹی بھی منعقد کی جارہی ہیں جبکہ مصنوعات کی 8کٹیگریز میں پارٹس ایند کمپونینٹس، الیکٹرانکس اینڈ سسٹمز، ایکسسے سریز اینڈ کسٹمائزیشن، ٹائر اینڈ بیٹریز، کار واش اینڈ کیئر، آئل اینڈ لبریکنٹس، ڈائیگناسٹکس اینڈ ریپیئر،باڈی اینڈ پینٹس شامل ہیں۔