نئے صوبوں کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائےعمران خان

سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش ہوئی تو ناکام بنا دینگے،میڈیا، سیلاب متاثرین سے خطاب


Numainda Express September 18, 2012
فوٹو ایکسپریس/فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نگران حکومت میں شمولیت کا کبھی مطالبہ نہیں کیا البتہ غیر جانبدار نگران حکومت چاہتے ہیں۔

جانبدار نگران مقرر کیے گئے تو قتل وغارت گری ہوگی' نئے صوبے بناتے بناتے ملک نہ گنوا بیٹھیں' نئی اسمبلی بحث کر کے صوبوں کا معاملہ طے کرے' سونامی مارچ کے لیے تیار ہیں ،7اکتوبر کو امن مارچ کریں گے۔

وہ ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شاہ محمود قریشی' جہانگیر ترین' اسحاق خاکوانی' سردار اویس خان لغاری ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ آج وہ ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں' بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کی ذمے دار حکومت پنجاب ہے جس نے نہر میں زیادہ پانی ڈالا، پھر اسے توڑ کر شہر کو ڈبویا، پنجاب حکومت کو انکوائری کرانی چاہیے کہ نہر کو بند کیوں نہیں کیا گیا، انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں