الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی
ملک بھر میں 91 ہزار 800 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں بریفنگ میں بتایا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں میں انتخابات ہوں گے جس میں قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلی کے 593 حلقے شامل ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے 91 ہزار 800 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 800، حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 32 ہزار 508 جبکہ 17 ہزار 411 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ عام انتخابات میں 10 لاکھ عملہ ڈیوٹی انجام دے گا۔ نتائج کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کو الیکٹرانک آلات فراہم کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا سافٹ ویئر انسٹال ہوگا۔ ریٹننگ آفیسر فارم 45 کی تصاویر بھیجیں گے جس کے ساتھ جگہ اور وقت بھی بتایا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے نوے روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اجرا جلد از جلد ممکن بنائے۔