پنجاب کی نگراں حکومت نے ای وی ایم مشین کو ختم کردیا
نگراں کابینہ نے الیکشن رولز میں ترمیم کر کے آرڈیننس جاری کردیا، لوڈ شیڈنگ ای وی ایم کے خاتمے کی وجہ قرار
پنجاب کی نگراں حکومت نے الیکشن قانون میں ترمیم کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دی اور اس کی سب سے بڑی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیا جبکہ کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کا ضیاع ہے۔
کابینہ نے الیکشن رولز میں ترمیم کے ساتھ ای وی ایم کو ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کیا جو تین ماہ تک نافذ العمل رہے گا جبکہ نگراں حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آرڈیننس میں مزید توسیع بھی کرسکے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کنور دلشاد نے کہا کہ بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ای وی ایم کو ایکٹ میں ڈالا تھا، اس پر الیکشن کمیشن کا مؤقف واضح ہے کہ ای وی ایم قابل عمل منصوبہ نہیں ہے۔