90 فیصد پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بڑھتی قیمتوں کا سبب

بین الاقوامی کمپنیاں واجب الادارقم کی عدم ادائیگی پرپاکستان میںکام کرنے سے گریزاں

2010 سے اب تک11کمپنیاںکام بند کرچکیں،مہنگائی میں کمی کیلیے واپسی ناگزیر ۔ فوٹو:فائل

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجوہات اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پاکستان میں 90 فیصد پٹرولیم مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ محض10فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے، پاکستان میں 2014 میں خام تیل کے ذخائر میں 387.49 بیرلزموجودتھے اور2023میں92.91 تک پہنچ گئے۔


یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق 2014 میں ہمارے پاس 100 تیل کے کنویں تھے اور آج 47 رہ گئے ہیں ہمارے پاس 1400 ملین میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں جبکہ ضرورت 26 ملین میٹرک ٹن سے بھی زائد کی ہے۔ضرورت اور پیداوار میں یہ فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ 2014 سے ہمارے پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کی وجہ حکومت پاکستان کی واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی ہے ۔2010 سے اب تک 11 بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں کام بند کرکے جاچکی ہیں۔
Load Next Story