حج آپریشن کل سے شروعوزراارکان اسمبلی عازمین کوروانہ کرینگے

عازمین شناختی کارڈ،تصدیق شدہ چارعددتصاویرہمراہ لائیں،ترجمان وزارت مذہبی امور


Numaindgan Express September 18, 2012
عازمین شناختی کارڈ،تصدیق شدہ چارعددتصاویرہمراہ لائیں،ترجمان وزارت مذہبی امور ، فوٹو : فائل

وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے حج آپریشن کاآغازکل بدھ سے ہوگا۔

جبکہ اس سلسلے میںپہلی حج پرواز19ستمبرسے عازمین حج کولے کرسعودی عرب روانہ ہوگی۔مختلف شہروں سے وفاقی وزار اور ممبران قومی اسمبلی عازمین کوحاجی کیمپوں سے الوادع کرینگے۔

حاجیوں کوکہاگیا ہے کہ وزارت حج کی جانب سے ارسال کیاجانے والااطلاع نامہ،قومی شناختی کارڈ بمعہ فوٹو کاپی اور بینک کی طرف سے تصدیق شدہ چارعدد تصاویراپنے ہمراہ لائیںعازمین حج کی حاجی کیمپ آمدکاسلسلہ آج سے شروع ہو جائے گا،پرائیویٹ اورسرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حج پر روانگی کے سلسلے میں پی آئی اے نے حج آپریشن کوحتمی شکل دے دی۔

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے19 ستمبر سے شروع ہونے والاآپریشن دس دسمبر کومکمل ہو جائے گا،پہلی پرواز19ستمبرکوشام ساڑھے 6 بجے پی آئی اے پشاورکے ڈی ایم طارق حیات اورسٹیشن منیجر احسان رخصت کریںگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |