سعودی قومی دن کے موقع پر روایتی لباس پہننا بینزیما کیلئے ’جرم‘ بن گیا

فرانسیسی انتہا پسند سیاستدانوں نے فٹبالر کو ملک سے نکل جانے کا مشورہ دیدیا


ویب ڈیسک September 27, 2023
فرانسیسی انتہا پسند سیاستدانوں نے فٹبالر کو ملک سے نکل جانے کا مشورہ دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کیلئے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر روایتی لباس پہننا ''جرم'' بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسٹار فتبالر کریم بینزیما فرانس کی انتہا پسند نیشنل ریلی پارٹی کے سربراہ نے سعودی قومی دن کے موقع پر روایتی لباس پہننے پر 'اسلام پسند طرز زندگی کی خواہش' کا الزام لگادیا۔

سعودی فٹبال کلب التحاد میں شمولیت اختیار کرنے والے کریم بینزیما کو انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کے صدر جارڈن بارڈیلا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس لیے سعودی عرب کا رخ اس لیے کیا کیونکہ وہ ''اسلام پسند طرز زندگی چاہتے تھے''۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

ٹی وی شو کے دوران دیگر سیاستدانوں نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ''وہ لوگ جو اسلام پسند طرز زندگی کے خواہاں ہیں وہ انہیں ممالک میں چلے جائیں تو شاید فرانس بہتر ہو''۔

مزید پڑھیں: سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے

دوسری جانب فرانسیسی عوام نے بارڈیلا کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کھیلنے والے کئی دیگر غیر ملکی فٹبالرز نے خلیجی ریاست کے قومی دن کے موقع پر روایتی لباس میں تصاویر شیئر کیں لیکن اس بارے میں کیوں کسی نے کچھ نہیں کہا۔

مزید پڑھیں: برازیلی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تیسری شادی کرلی

قبل ازیں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ہاتھوں میں تلوار تھامے سعودی عرب کے ثقافتی لباس میں دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال جون کے آغاز میں اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی عرب کے کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں