متنازع ٹویٹس کیس اعظم سواتی کیخلاف دائمی وارنٹ جاری

اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے


ویب ڈیسک September 27, 2023
(فوٹو فائل)

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔

اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں جج شاہ رخ ارجمند نے دائمی وارنٹ جاری کیے۔ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے۔

اس سے قبل، اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں