ورلڈکپ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز
پاک بھارت ٹیمیں 14 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُتریں گی
پاک بھارت کرکٹ شائقین میں جوش جگانے کیلئے ایک بار پھر براڈ کاسٹرز نے ''موقع موقع'' کی طرز گانا ریلیز کردیا۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور براڈ کاسٹرز نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے شائقین کیلئے گانا ریلیز کردیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں
براڈ کاسٹرز کی جانب سے ''موقع موقع'' گانا پہلی بار سال 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کو خوب مقبولیت ملی تھی تاہم اس بار گانے کو '8 کا انتظار' نام دیا گیا ہے، ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی پاکستان کیخلاف مسلسل آٹھویں جیت کی علامت بن سکتا ہے۔ میگا ایونٹ کے مقابلوں میں بھارت نے پاکستان 0-7 سے زیر کیا ہے۔
رواں سال ورلڈکپ کے پروموشنل اشتہار میں ہندوستانی ریئلٹی اسٹار شہناز گل اور بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی اسٹار نیشن ورلڈکپ جرسی کی رونمائی
دوسری جانب قومی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج رات ہندوستان پہنچے گی جبکہ اگلے روز آرام کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کردیا
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کیلئے آفیشل سانگ ریلیز کیا گیا تھا جس کو شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا، اس گانے کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے گایا تھا۔