پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے


خالد محمود September 27, 2023
مودی سرکار کا بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا

کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے جانے پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار پاکستان اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے میں شب و روز مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا اپنی نفرت آمیز پروگرام، جھوٹے الزامات اور اشتعال انگیزی کے باعث پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔ پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا نے کینیڈا حکومت کے ٹھوس شواہد کا جواب دینے کے بجائے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے، رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا حکومتی سطح پر کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا الزام منٹوں میں بغیر کسی ثبوت، تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پرڈال دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پربھارتی میڈیا پاکستان کو فوری موردِالزام ٹھہراتا رہا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ اپنی ہی کی ہوئی دہشتگردانہ کارروائیوں کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے سر تھوپ دو۔بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا توکبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا۔

اس بار بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر لگا دیا۔ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کے بعد بھارت کا پاکستانی ایجنسی پر الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔

بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں، ہمسایوں کے خلاف جعلی نیٹ ورک کا ڈھٹائی سے استعمال، خطے نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بد ترین خطرہ ہے۔ بھارت کی مودی سرکار کے ہاتھوں دنیا بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں