سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان بابر رضوان اور شاہین کیلئے خزانوں کے منہ کھل گئے

سابق کپتان سرفراز کو ڈی اور عماد وسیم کو سی کیٹیگری میں ڈال دیا گیا

(فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر کرکٹرز کے ساتھ معاملات طے پانے کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے تین سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے30 جون 2026 تک ہوگا۔ 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جس میں آئی سی سی آمدنی کا حصہ بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مرتبہ ریڈ بال اور وائٹ بال کنٹریکٹس کو ضم کردیا ہے۔ یہ فیصلہ سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کا اندازہ میچوں کے نتائج سے لگایا جائے تاکہ سلیکشن کا صاف شفاف عمل موجود ہو۔ کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے اور ان کے ماہانہ معاوضوں میں قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی مجموعی ماہانہ معاوضوں میں شامل کی جائے گی۔

اے کیٹگری ( تین کرکٹرز ) 202 فیصد

بی کیٹگری ( چھ کرکٹرز ) 144 فیصد

سی کیٹگری ( دو کرکٹرز ) 135 فیصد

ڈی کیٹگری ( چودہ کرکٹرز ) 127 فیصد

اے کیٹگری: بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی

بی کیٹگری: فخرزمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، شاداب خان

سی کیٹگری: عماد وسیم، عبداللہ شفیق

ڈی کیٹگری: فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان
Load Next Story