لیاری گینگ کا مرکزی کردار واہم ملزم بابا لاڈلا زندہ ہے ذرائع

جیونی بارڈرپر فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے 3 بلوچ نوجوانوں میں بابالاڈلہ شامل نہیں، ذرائع


این این آئی May 15, 2014
جیونی بارڈرپر فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے 3 بلوچ نوجوانوں میں بابالاڈلہ شامل نہیں، ذرائع فوٹو: فائل

لیاری گینگ وارکامرکزی کردارواہم ملزم بابالاڈلازندہ ہے،ملزم نے بھی غفار ذکری کی طرح قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کی توجہ ہٹانے کے لیے اپنی ہلاکت کی افواہ اڑادی تھی۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگورکے علاقے جیونی سے مصدقہ اطلاعات میں بتایاگیاہے کہ جیونی بارڈرپارکرتے ہوئے3 بلوچ نوجوان ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے،جن کے بارے میں افواہ اڑائی گئی کہ یہ بابا لاڈلااوراس کے 2ساتھیوں کی لاشیں ہیں،جب یہ لاشیں ایرانی حکام نے پاکستانی لیویزکے حوالے کیں اورلاشوں کو جیونی اسپتال میں پہنچایا گیاتو مقامی انتظانیہ نے تصدیق کی کہ ان تینوں میں سے بابا لاڈلا نام کا کوئی شخص نہیں۔

جیونی انتظامیہ سے جب بابالاڈلاکے اصلی نام نور محمد کے حوالے سے تصدیق کی گئی توانتظانیہ نے کہا کہ فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی البتہ بابا لاڈلا کی میڈیاپرجو تصاویرجاری کی جارہی ہیں اس شکل کا کوئی شخص مرنے والوں میں شامل نہیں۔بابالاڈلاکے لیاری میں مقیم اہل خانہ سے بھی تصدیق کی گئی توان کاکہناتھاکہ گزشتہ15روزسے ان کابابالاڈلاسے رابطہ نہیں ہوا اورنہ ہی اس افواہ میں کوئی صداقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں