بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
شکار پور کے سول اسپتال میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، ملزم گرفتار
سندھ کے علاقے شکار پور کے سول اسپتال میں بیمار ماں کے ساتھ آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بیمار ماں کے ساتھ شکار پور کے سول اسپتال آنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر وارڈ بوائے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ دو روز قبل ماں کو اسپتال لے کر آئی، اُسی رات وارڈ بوائے زبردستی ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاموش رہنے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔
لڑکی کے مطابق وہ زیادتی کے دوران خود کو بچانے کے لیے چیخی تھی تاہم کوئی بھی مدد کو نہیں آیا۔
لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کیلیے چار ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔