ایکوریم میں رہنے والی دنیا کی معمر ترین مچھلی

یہ مچھلی ایک ہی پھیپھڑے کا استعمال کرتے ہوئے ہوا میں سانس لے سکتی ہے

[فائل-فوٹو]

امریکی شہر سان فرانسسکو کے اسٹین ہارٹ ایکوریم میں میتھوسیلا نامی لَنگ فِش مچھلی گھر میں رہنے والی معمر ترین مچھلی ہے جس کی عمر 92 سے 101 سال کے درمیان ہے۔

میتھوسیلا 1938 میں 230 دیگر مچھلیوں کے ساتھ آسٹریلیا سے اسٹیم بوٹ پر امریکی سرزمین پر لائی گئی۔ اس وقت یہ بہت چھوٹی سی مچھلی تھی لیکن جیسے جیسے سال گزرتے گئے اور ایکوریم کی زندگی اس کے مطابق ہوتی گئی، وہ بڑی ہوتی رہی۔


میتھوسیلا آج بھی زائرین کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہے۔ اسے اصل میں 2017 میں ایکوریم میں سب سے زیادہ طویل العمر مچھلی کا غیر سرکاری اعزاز دیا گیا تھا جب ماہرین نے اس کی عمر کا تخمینہ 84 سال لگایا تھا۔ تاہم، مزید حالیہ ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ میتھوسیلا کی عمر پہلے کی توقع سے بھی زیادہ ہے، کم از کم 92 سال یا 101 سال تک۔

لَنگ فِش زمین پر سب سے زیادہ دلچسپ مچھلیوں میں سے ایک ہے۔ یہ مچھلی ایک ہی پھیپھڑے کا استعمال کرتے ہوئے ہوا میں سانس لے سکتی ہے جب وہ پانی سے باہر ہوتی ہے یا جب پانی کی ساخت تبدیل ہوتی ہے۔ ان کے پاس تمام معلوم جانوروں میں سے سب سے بڑا جینوم ہوتا ہے جن کی تعداد 43 بلین ہے۔ یہ انسانوں میں جینوم کی تعداد سے تقریباً 14 گنا زیادہ ہے۔
Load Next Story