سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں بابراعظم

سینٹرل کنٹریکٹ پاکستان کرکٹ کے لیے نیا باب ثابت ہوگا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


ویب ڈیسک September 27, 2023
فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔

بابراعظم نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کہا کہ تاریخی معاہدے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سے مذاکرات ایک طویل اور مشکل مرحلہ تھا، سینٹرل کنٹریکٹ پاکستان کرکٹ کے لیے نیا باب ثابت ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں