ورلڈکپ کئی کرکٹرز کے کیریئرز کا فیصلہ کن موڑ ہوگا سابق وکٹ کیپر

وکٹ کیپر بیٹر نے ورلڈکپ میں ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے ورلڈکپ میں ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں.

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان معین خان نے کہا کہ ایشیاکپ میں بدقسمتی سے قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،البتہ ورلڈکپ میں بہتر کھیل کی امیدیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے اچھا اسکواڈ منتخب ہوا، یہی ٹیم حال ہی میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون تھی، کھلاڑی بھارتی کنڈیشنز میں عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کپتانی میں جو غلطیاں ہوئیں انھیں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا، بابر نے جہاں ضرورت تھی وہاں حریف پر دباؤ نہیں ڈالا، فیلڈنگ منتشر نظر آئی، جبکہ سری لنکا کیخلاف میچ میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت سینئرز کپتان کو مشورے نہیں دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی


سابق کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کئی کرکٹرز کے کیریئرز کا فیصلہ کن موڑ ہوگا کیونکہ ہر میگا ایونٹ کے بعد ٹیم کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، بھارت میں سخت دباؤ میں پرفارم کرنے والے ہیرو کا درجہ پاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین کیلئے خرانوں کے منہ کھل گئے

انہوں نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ '' میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کھیلنے کی توقع کررہا ہوں''۔

نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی سی بی میڈیکل پینل اور فزیو کا رویہ تباہ کن رہا، پیسر 3 یا 4 ماہ سے تکلیف کی شکایت کررہے تھے مگر ان کو مسلسل کھلایا گیا۔
Load Next Story