پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار طالبان

دہشت گرد سرگرمیوں کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، طالبان


ویب ڈیسک September 28, 2023
ٹی ٹی پی نے چترال میں سیکورٹی چوکیوں پرحملے کی ذمہ داری قبول کی تھی:فوٹو:اے ایف پی

طالبان نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے شئیر کیں۔

طالبان کے مطابق پاکستان کے خلاف سرحد پار مہلک حملے کرنے والے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے اور دہشتگرد سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے دیگر ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نےچترال پر حملے سے واپس آنے والے ٹی ٹی پی کے 200 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب جیل میں ہیں ۔

دو ہفتے قبل ضلع چترال میں سیکورٹی چوکیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 4 فوجی شہید اور 12 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں