بابراعظم رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا

تینوں کرکٹرز نے مداحوں کے شاندار استقبال پر انسٹا اسٹوری شیئر کردی


ویب ڈیسک September 28, 2023
تینوں کرکٹرز نے مداحوں کے شاندار استقبال پر انسٹا اسٹوری شیئر کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انسٹا اسٹوری شیئر کردی۔

فوٹو اَپ لوڈنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

کپتان بابراعظم نے لکھا کہ حیدرآباد میں بھارتی شائقین کرکٹ نے شاندار استقبال کیا، سفر محبت اور حمایت سے ملغوب رہا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں، یہاں شاندار استقبال ہوا ہے ابھی تک۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں کے لوگوں کا شاندار استقبال کیا، سب کچھ انتہائی ہموار تھا تاہم اگلے ڈیڑھ ماہکے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

1ب

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں