لاہور ہائیکورٹ نے  24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد سیشن ججز کو او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک September 28, 2023
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد سیشن ججز کو او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تقرر کے منتظر 24 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں 29 ستمبر سے بطور او ایس ڈی تعینات ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابرہیم اصغر کو بطور او ایس ڈی لیہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو خوشاب میں او ایس ڈی کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ذولفقار لون کو ننکانہ صاحب، تنویر احمد شیخ کو ڈی جی خان، شاہد اسلام کو بھکر ، عبد الرحیم کو ڈی جی خان ، بخت فخر بہزاد کو لاہور،وسیم الرحمن خان کو راجن پور میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر چوہدری کو چنیوٹ، محمد اصغر خان کو منڈی بہا الدین، محمد شبیر کو پاکپتن، غفار مہتاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، علی نواز کو روالپنڈی، شاہدہ سعید کو شیخوپورہ، محمد عباس کو مظفر گڑھ، ضیا اللہ خان کو جہلم ، قمر سلطان کو جہلم، رانا زاہد اقبال کو گوجرنوالہ، محمد اسلم کو لاہور، حامد حسین کو راولپنڈی، اعجاز احمد بٹر کو لاہور، عبدرزاق کو روالپنڈی ، عامر سلیم رانا کو روالپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں