ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا مفت کی دعوت اُڑا لی

ریچھ اپنی پسندیدہ چیزیں کھانے کے بعد واپس چلا گیا


September 28, 2023
کالے ریچھ کو اچانک اتنے قریب دیکھ کر بچہ خوفزدہ ہوگیا:فوٹو:اسکرین گریب

جنگل کے قریب پکنک مناتے خاندان کا بن بلائے مہمان سے واسطہ پڑ گیا۔

میکسیکو کے شمالی علاقے میں جانوروں کے لیے بنائے گئی قدرتی پناہ گاہ میں پکنک مناتا ہوا خاندان اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب اچانک ایک کالا ریچھ ان کے دسترخوان پر آ گیا۔



کالے ریچھ کو اپنے ساتھ دیکھ کر والدہ نے اپنے بچے کو ڈرنے اور چیخیں مارنے سے بچانے کے لیے اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے دئیے۔ اس دوران ریچھ ان کے دسترخوان پر دعوت اڑاتا رہا اور پھر واپس چلا گیا۔

ریچھ کی دسترخوان پر دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں