ورلڈکپ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا

ویڈیو میں کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے

ویڈیو میں کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے (فوٹو: فائل)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح چاچا بشیر کو حیدرآباد دکن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاچا بشیر حیدرآباد ائیرپورٹ پر ٹیم کی آمد پر نعرے لگارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

ائیر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا تھا تاہم اسکے باوجود انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں چاچا بشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین نے پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا تاہم اپنے ملک کے لیے جھنڈا لہراؤں گا، کسی سے ڈر نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ چاچا بشیر کا تعلق کراچی سے ہے تاہم وہ 45 برس سے امریکی شہر شکاگو میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Load Next Story