ورلڈکپ بھارت نے حیدرآباد میں قومی ٹیم کیلئے کیا خصوصی انتظامات کیے

قومی کرکٹرز نے میگا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

قومی کرکٹرز نے میگا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ورلڈکپ کیلئے بھارت پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کیے گئے خصوصی انتظامات سامنے آگئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو مذہبی تہواروں کے باوجود فول پروف سیکیورٹی سمیت پریکٹس سیشن کیلئے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ سے قبل پریکٹس کیلئے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 7 پچز مہیا کی گئیں ہیں، جس پر قومی کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ''پاکستانی پرچم'' لہرانے سے روک دیا


اسی طرح اسپنرز کی تیاری کیلئے بھی دوستانہ پچز بنائی گئی ہیں تاکہ پریکٹس سیشنز کے دوران کھلاڑی کنڈیشنز کا فائدہ اُٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا

کپتان بابراعظم پُراعتماد ہیں کہ بھارتی سرزمین سے ہم آہنگ ناہونے کے باوجود ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

Load Next Story