پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب گوادر سے گرفتار

فرخ حبیب کے بھائی نے بازیابی کیلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں داخل کردی


ویب ڈیسک September 28, 2023
فرخ حبیب کے بھائی کو پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گئے، بھائی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ان کے بھاٸی اور 4 ساتھیوں کوگوادر میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔ فرخ حبیب کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار گوادر میں ان کے گھر سے ساتھ لے گئے۔ عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں