کورولش عثمان کے مداحوں کا انتظار ختم5ویں سیزن کا ٹیزر جاری

دنیا بھر میں موجود کورولش عثمان کے مداح نیا سیزن دیکھنے کیلئے بےتاب ہوگئے ہیں

کورلش عثمان کے مداحوں کیلئے خوشخبری: فوٹو ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز کورولش عثمان کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں، سیریز کے 5ویں سیزن کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ترکش سیریز کورولش عثمان کے 5ویں سیزن کی خوشخبری ترک اداکار براق اوزچیویت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، اُنہوں نے مختلف پوسٹس شیئر کرکے دُنیا بھر میں موجود مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

ترک اداکار براق اوزچیویت نے سیریز میں اپنے مرکزی کردار 'عثمان' کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی سیریز کے 5ویں سیزن کا ٹیزر بھی جاری کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Burak Özçivit (@burakozcivit)




کورولش عثمان کے 5ویں سیزن کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سیزن میں مداحوں کو بہت سے نئے حریف اور نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے۔ اگر ٹیزر کی بات کی جائے تو اس سیزن میں بھی عثمان کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں، بالا اور مالہون خاتون کو دِکھایا گیا ہے۔








 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Burak Özçivit (@burakozcivit)




دوسری جانب براق اوزچیویت نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 'کورولش عثمان کا 5واں سیزن 4 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا'۔

ٹیزر دیکھنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کورولش عثمان کے مداح نیا سیزن دیکھنے کے لیے بےتاب ہوگئے ہیں۔
Load Next Story