ورلڈکپ پاکستانی شائقین کو ویزے نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا فیصلہ

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا لازمی ہے، نگراں وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 28, 2023
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا لازمی ہے، نگراں وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہ ہونے پر آئی سی سی سے بات کریں گے۔

وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیر خارجہ نے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو تاحال بھارتی ویزے نہ ملنے کے معاملے پر کہا کہ آئی سی سی کے رولز کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے دینا لازم ہے، ہمارے شائقین کرکٹ کو ویزے ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فینز کے ویزا حصول کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے معاملے اُٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ''پاکستانی پرچم'' لہرانے سے روک دیا

دوسری جانب میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح ''چاچا بشیر'' کو حیدرآباد دکن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاچا بشیر حیدرآباد ائیرپورٹ پر ٹیم کی آمد پر نعرے لگارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں