آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی وزارت خزانہ

ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٴٹ لک رپورٹ میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار


Staff Reporter September 28, 2023
(فوٹو: فائل)

وزارت خزانہ نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٴٹ لک رپورٹ میں، آئندہ مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2023میں مہنگائی 29 سے 31 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، رپورٹ میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرائے، اشیائے ضروریہ اور سروسز سیکٹر میں سہولیات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، ڈالر ریٹ میں کمی سے امپورٹڈ مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام پیدا ہورہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، جبکہ روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے چاول اور چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں