کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ

کینیڈا کے مائیک جیک نے 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں 50 کیرولائنا ریپرز کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک September 28, 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ بنا دیا۔

سبزی خور مائیک جیک نے 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں 50 کیرولائنا ریپرز (جو ہیلاپینو مرچوں سے سیکڑوں گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک نشست میں 135 مرچیں کھائیں۔



اس کوشش کے بعد جیک ایک نشست میں سب سے زیادہ کیرولائنا ریپرز مرچیں کھانے والوں کے لیگ بورڈ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں تیکھے کھانوں کو بردارشت کرنے کی عادت ڈالی لیکن ابھی بھی انہیں مشکل پیش آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرچوں کا ابتدائی تجربہ شدید ہوتا ہے۔ دوسرا تجربہ اتنا برا نہیں ہوتا لیکن جیسے جیسے مرچیں منہ میں نئی جگہوں تک پہنچتی ہیں مرچوں کی شدت میں تیزی آجاتی ہے۔

جیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ منہ میں ہونے والی تکلیف کا معدے کی تکلیف سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں