سندھ میں پہلی بار ہفتہ اساتذہ تمام اسکولوں میں منانے کا فیصلہ

ہفتہ اساتذہ 2 تا 5 اکتوبر تک منایا جائے گا، پروگرام کا آغاز معلم انسانیت اور معلم کامل حضور اکرم ﷺ کے عنوان سے ہوگا

فوٹو: فائل

صوبائی وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پر پہلی آل سندھ تھیم بیسڈ ہفتہ اساتذہ 2 تا 5 اکتوبر صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز میں منایا جائے گا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں اساتذہ کا ہفتہ منانے کا مقصد اساتذہ کے علمی رتبے اور قابلیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ تمام اسکولز میں ہفتہ اساتذہ سرگرمیاں آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسیشن کے اشتراک سے منعقد کی جائیں گی۔ پروگرام کا آغاز معلم انسانیت اور معلم کامل حضور اکرم ﷺ کے عنوان سے ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں ورلڈ ٹیچر ڈے منایا جائے گا۔


ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ ملاح نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے وزیر تعلیم سندھ کی خصوصی ہدایت پر 02 سے 05 اکتوبر 2023 میں پہلی بار آل سندھ تھیم بیسڈ ہفتہ اساتذہ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز سندھ رفیہ جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں سندھ تھیم بیسڈ اساتذہ منانے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

ہفتہ اساتذہ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر موضوع کے مطابق سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ جس میں تعلیم م، تعلم اور معلم کے حوالے سے دلچسپ سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

اجلاس میں آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیر مین حیدر علی، دوست محمد دانش ،محمد سلیم ، توصیف شاه، مرتضی شاہ، اعجاز کاشف محمد ساجد اور اشفاق حسین جبکہ ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے اخلاق احمد قربان بھٹو، گلاب رائے عبد الستار نے شرکت کی۔
Load Next Story