گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک September 28, 2023
—فائل فوٹو

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسیٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 22 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں