پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی سینیٹر افنان میں ہاتھا پائی
ایک روز قبل ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت شریک ہوئے، جس میں دونوں مہمانوں کے درمیان جھگڑے کا آغاز تلخ جملوں سے ہوا۔
سینیٹر افنان اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کے قائدین سے متعلق جملے کسے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل کھڑے ہوئے اور انہوں نے لیگی رہنما کو پروگرام کے دوران تھپڑ مارا۔
انہوں نے عمران خان کو گالی دی ۔ ان کو علم نہیں تھا کہ میں خان کے وکیل کے ساتھ ان کا مرید بھی ہوں۔ جس انداذ میں پٹھان گالی کا جواب دیتے ہیں ۔ تو میں نے اسی انداذ گالی کا جواب دیا۔ انہوں نے گالی خان صاحب کو دی اگر مجھے دی ہوتی میں پھر بھی کنٹرول کرتا ۔لیکن عمران خان کو یہ کہنا کہ...
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ پر سینیٹر افنان اللہ نے لکھا کہ 'میں اپنی بات کو دلیل سے منوانے کا عادی ہوں اور اس قسم کے جھگڑوں سے ہمیشہ اجتناب ہی کرتا رہا ہوں مگر جو شخص نواز شریف کے بارے میں غلط بات کرے گا تو وہ برداشت نہیں ہے، اس کا بھی ایسا حال کیا ہے کہ اب یہ چشمہ لگائے نظر آئیں گے'۔