پشاور سے پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر بازیاب
پشاور ، نوشہرہ اور مردان کی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا
پشاور ، نوشہرہ اور مردان کی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کیلیے اغوا کیے گئے تاجر کو بازیاب کروا کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجر حاجی اکرام کو پشاور کے علاقے صدر سے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ سے رہائی کے عوض پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا۔
اہل خانہ نے حاجی اکرام کے اغوا کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا اور تاوان کیلیے جس نمبر سے فون کیا گیا وہ بھی پولیس کو فراہم کیا۔ پشاور پولیس نے تفتیش کا سلسللہ جاری رکھا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر نوشہرہ میں مشترکہ کارروائی کر کے تاجر کو بازیاب کروایا۔
اس کارروائی میں نوشہرہ اور مردان کی پولیس نے بھی حصہ لیا، جس کے نتیجے میں دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔