فاٹا سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کے لئے پولیو ویکسین لازمی قرار

قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے سرحدوں پر فوج کو تعینات کیا جائے گا


ویب ڈیسک May 15, 2014
وزیراعظم کی انسداد پولیو کی نیشنل کوآرڈینیٹر کو گورنر خیبر پختون خوا سے ملاقات کی ہدایت۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف نے قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کے لئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا سے بندوبستی علاقوں میں آنے والوں کے لئے انسداد پولیو کے قطرے پینا لازمی ہو گا، قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لئے فوج کو تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو کی نیشنل کوآرڈینیٹر کو گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی ہدایت بھی کی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے پولیو سے متعلق نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے یکم جون سے پولیو سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے جب کہ قومی اسمبلی نے 2 روز قبل ہی پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں