ورلڈکپ سابق کرکٹرز کا ’مسلمانوں‘ سے متعلق بیان بھارتی میڈیا آگ بگولہ
قومی کرکٹرز کو بھارت میں حلال بیف دستیاب نہیں ہوگا، رپورٹس
سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد اور رانا نوید الحسن کے بھارتی مسلمانوں کی جانب سے قومی ٹیم کی سپورٹ کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔
میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کا 28 ستمبر کو بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیھنے کو بیتاب نظر آئے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ میں حیدرآباد اور احمد آباد میں مسلمانوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے بہت سپورٹ ملے گی۔
مزید پڑھیں: حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بیف دستیاب نہیں ہوگا، مینیو جاری
اسی طرح سابق کرکٹر رانا نوید الحسن کا بھی کہنا تھا کہ احمد آباد میں مسلم آبادی کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم معرکے میں خوب حمایت حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
بھارتی میڈیا نے مشتاق احمد اور رانا نوید الحسن کے بیانات پر واویلا کرتے ہوئے اسے بچگانہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے
قبل ازیں گزشتہ روز قومی کرکٹرز کو نام نہاد سیکیولر ہندوستان میں پاکستانی کرکٹرز کو حلال بیف فراہم نہیں جائے گا تاہم کھانے کے مینیو میں چانپیں، مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدر آباد کی مشہور بریانی دستیاب ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز نے ہندوستان میں ملنے پر شاندار استقبال پر سوشل میڈیا پر بھی تعریفی کلمات ادا کیے تھے۔