کراچی بلڈر نے گھر کے باہر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

متوفی کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا اور بیشتر مسائل سامنے آئے، پولیس


Staff Reporter September 29, 2023
فوٹو:فائل

گلشن اقبال کے رہائشی تعمیراتی کام کے بلڈر نے گھر کے باہر خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 4 اے، گلشن میڈیکل سینٹر کے قریب مکان نمبر بی 37 کے رہائشی نے اپنے گھر کے باہر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 55 سالہ انجم صدیق ولد اکمل صدیق کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق تعمیراتی کام کا بلڈر دو بیٹوں کا باپ تھا، متوفی کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی کے ساتھ بیشتر مسائل سامنے آئے ہیں جس میں گھریلو ناچاقی اور معاشی پریشانی سمیت دیگر مسائل ہیں تاہم ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں