سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کو ٹاپ فور ٹیموں کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

رابن اتھپا نے انگلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں اہم سمجھا


ویب ڈیسک September 29, 2023
رابن اتھپا نے انگلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں اہم سمجھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اپنی ٹاپ 4 ٹیموں میں کرلیا۔

ورلڈکپ مقابلوں کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے طور پر منتخب کیا جبکہ انہوں نے انگلش ٹیم کو نذر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کیلئے مضبوط دعویدار ہے جبکہ آسٹریلیا کا شمار آئی سی سی ایونٹس میں ٹاپ فریقوں میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ کھیلے گا

اس موقع پر سابق آسٹریلوی اسٹارز شین واٹسن، ایرون فنچ اور سری لنکن لیجنڈ متھیا مرلی دھرن نے بھی مین ان گرین کو اپنے ٹاپ فور میں شامل کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی یوٹیوبرز نے بھارتی ویزے مسترد کیے جانے کی تردید کردی

قبل ازیں پاکستانی ٹیم نے گززشتہ روز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز سمیت نیٹ میں پریکٹس کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سابق کرکٹرز کا 'مسلمانوں' سے متعلق بیان! بھارتی میڈیا آگ بگولہ

قومی ٹیم آج پہلے وارم اَپ میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی جبکہ دوسرا وارم اَپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا تاہم قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گی، بعدازاں انہیں میزبان بھارت کا 14 اکتوبر کو چیلنج درپیش ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔