ثنا خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کرلیا

ثنا خان کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی


ویب ڈیسک September 29, 2023
ثنا خان کا بیٹے کیساتھ پہلا عمرہ: فوٹو انسٹاگرام

مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کرلیا ہے۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے شوہر مفتی انس اور بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔




ثنا خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہم خوش قسمتی سے روضہ رسولﷺ میں داخل ہوئے'۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 'الحمدللہ! گورنر مدینہ منورہ کی دعوت پر ہم نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی'۔

ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ آپ کی ہماری زندگی میں آنے کی برکت تھی کہ ہمیں یہ خاص موقع ملا'۔


واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

اس جوڑے کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دینداری اور دیانتداری کی علامت ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں