ہنگو ایک بمبار مسجد کے باہر پولیس فائرنگ سے ہلاک دوسرے نے دھماکا کیا

فائرنگ کی آواز سن کر بیشتر نمازی مسجد سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، دہشتگردوں کو بروقت روکنے سے جانی نقصان کم ہوا

مسجد میں داخل ہونے سے قبل حملہ آوروں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا (فوٹو: اسکرین گریب)

ہنگو کی مسجد میں ہونے والے دھماکے سے قبل پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس کی وجہ سے نمازی بھاری جانی نقصان سے محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 2 خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لیے پہنچے تھے، جہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مسجد سے باہر ہلاک کردیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: ہنگو؛ خطبہ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، کئی زخمی

فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر بیشتر نمازی مسجد سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ اسی اثنا میں دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا۔

اگر حملہ آوروں کو بروقت نہ روکا جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا ندیشہ تھا کیوں کہ دھماکے کے وقت 30 سے زائد نمازی مسجد میں موجود تھے۔ فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے نمازی ہوشیار ہوگئے اور خود کو محفوظ کرلیا۔
Load Next Story