سویڈن گینگ وار میں ہلاکتوں پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو طلب کرلیا

سویڈن میں رواں ماہ گینگ وار میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

سویڈن میں رواں ماہ گینگ وار میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی، فوٹو: فائل

سویڈن میں گینگسٹرز کی آپسی جھگڑوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو طلب کرکے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس گینگ وار میں ہلاکتوں کی تعداد 60 تھی جب کہ رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ بڑھ جانے کا امکان ہے۔

آج بھی ایک 25 سالہ خاتون جو مبینہ طور پر گینگ سے روابط رکھنے والے شخص کی پڑوسی تھی ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئی جب کہ گزشتہ روز دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد مارے گئے تھے۔


اس طرح رواں ماہ میں گینگ وار میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جو کسی ایک ماہ میں دسمبر 2019 کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سویڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گینگ وار میں حالیہ اضافہ جرائم پیشہ گروپ Foxtrot کے دو حریف دھڑوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ہوا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ گینگ وار کے خلاف آپریشن میں فوج کا کردار کیا ہوگا تاہم اپوزیشن جماعت اور حکومتی ناقدین نے اس اقدام کو سطحی اور بنیادی وجہ کے بجائے علامات کا علاج کرنا قرار دیا۔
Load Next Story