ورلڈکپ کین ولیمسن کی انگلینڈ کیخلاف میچ شرکت مشکوک

ایونٹ میں کیویز کو پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلنا ہے


ویب ڈیسک September 29, 2023
ایونٹ میں کیویز کو پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلنا ہے (فوٹو: فائل)

نیوزی لیںڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے افتتاحی میچ شرکت مشکوک ہوگئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف وارم اَپ میچ میں شرکت کا امکان تھا تاہم انجری کے باعث انہیں آرام کروایا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں تاہم وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، مینجمنٹ چاہتی ہے کہ انکی ٹیم میں شمولیت مکمل صحتیابی کے بعد یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں انجری، کین ولیمسن بیساکھی پر آ گئے

واضح رہے کہ کین ولیمسن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انکی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تھا۔

نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں دفاعی چیمئین انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں