نہر پر بنے ریلوے ٹریک کا پلر گر گیا لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل

ٹرینوں کو مین لائن اور وزیر آباد کی طرف سے چلایا جا رہا ہے، ترجمان ریلوے


ویب ڈیسک September 29, 2023
فوٹو : پاکستان ریلوے

شاہدرہ اور مسن کالر کے درمیان ریلوے برج کا پلر گرنے سے لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

ٹرین سروس معطل ہونے کے باعث لاہور سے کندیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپرس جبکہ فیصل آباد سے لاہور کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ٹریک بند ہونے کے باعث کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کو ساہیوال کے راستے روانہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح، شالیمار ایکسپریس اور میانوالی ایکسپریس کے راستے بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے عملہ ٹیئر گرتے وقت معائنہ پر موجود تھا اور عملی کی بر وقت اطلاع پر ٹرین آپریشن فوری طور پر روکا گیا۔ پل کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، پل پر ٹریفک 72 گھنٹے میں بحال ہو جائے گی۔

اس دوران، ٹرینوں کو مین لائن اور وزیر آباد کی طرف سے چلایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں