
کنگ خان نے ایکس پر پیغام لکھا کہ بڑے دن پر ہمیں مہربان، رحم دل اور نیک ہونے کو سیلیبریٹ کرنا چاہئے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
On this day let's celebrate the virtues of being kind, compassionate and righteous. Wishing every one a happy Eid Milad-un-Nabi. Give a big hug to everyone you meet. Eid Mubarak.
- Shah Rukh Khan (@iamsrk) September 28, 2023
شاہ رخ خان نے اس موقع پر لکھا کہ آج سب کو ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید مبارک کہنا چاہئے، کنگ خان کی پوسٹ لگتے ہی وائرل ہوگئی اور مداح اس پر عقیدت بھرے تبصرے کررے ہیں۔ دوسری طرف اداکار زید خان نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور مداحوں کو جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ اللہ سب کو اپنی پریشانیوں سے لڑنے کیلئے ذہانت اور اپنے تکالیف پر قابو پانے کیلئے طاقت عطا فرمائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔