کراچی پولیس کی کارروائی کورنگی میں کیش وین سے لوٹے گئے 6 کروڑ میں سے 5 کروڑ 31 لاکھ برآمد

کراچی پولیس نے وہاڑی سے مرکزی ملزم زوہیب کے بھائی کو گرفتار کر کے رقم برآمد کی، واردات 19 ستمبر کو ہوئی تھی

فوٹو فائل

کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے کیشن وین سے 6 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہونے کی واردات میں ملوث ملزم کے بھائی کو گرفتار کر کے پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے۔


انویسٹی پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم زین کو پنجاب کے شہر وہاڑی سے گرفتار کیا گیا جبکہ واردات میں ملوث کے مرکزی ملزم زوہیب کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے جو کہ سیکیورٹی کی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور تھا اور 19 ستمبر کو کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈ کو چکمہ دیکر موقع سے وین سمیت فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق وین میں جس میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے نقدی تھی جبکہ ملزم کے فرار ہونے کے بعد اس کی کچھ فاصلے پر جا کر کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ کیش وین کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر اس میں سے نقدی نکل کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار میں بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے ۔
Load Next Story