مردان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک

ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں دہشت گردوں سے مقابلے میں لائنس نائیک غیرت خان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 29, 2023
(فوٹو: فائل)

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے دو علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ لانس نائیک شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 ستمبر کی شب مردان کے علاقے کاٹلنگ میں اینٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان؛ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران لانس نائیک غیرت خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو قبول کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں