پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی مکمل ویڈیو منظرِعام پر

پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر راگھو چڈھا کے لیے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروایا


ویب ڈیسک September 30, 2023
پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی ویڈیو شیئر کردی: فوٹو انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی تقریب کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں شاہی انداز میں شادی کی، ان کی زندگی کے سب سے خاص دن میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں رازداری کا خاص خیال رکھا گیا تھا اور شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ جوڑے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائے لیکن اس کے باوجود بھی جوڑے کی کچھ ویڈیو کلپس اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اب پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی مکمل ویڈٖیو پوسٹ کی ہے، جس میں جوڑے اور ان کے چاہنے والوں کے تمام حسین لمحات کو خوبصورتی سے قید کیا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by @parineetichopra




پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر راگھو چڈھا کے لیے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروایا جو ان کی شادی کی خاص بات تھی اور یہ اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے شادی کا تحفہ تھا۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے راگھو چڈھا سے مخاطب ہوتے کہا کہ 'میں نے اپنے شوہر کے لیے اب تک کا سب سے خاص اور اہم گانا گیا ہے'۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 'بارات سے چُھپتے ہوئے اور آپ کی طرف چلتے ہوئے، یہ الفاظ بولوں گی، اوپیا چل چلیں'۔

دوسری جانب راگھو چڈھا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اہلیہ پرینیتی چوپڑا سے اظہارِ محبت کیا۔






راگھو چڈھا نے کہا کہ 'میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے کبھی ایسا تحفہ ملے گا اور میری گلوکارہ بیوی نے مجھے حیران کردیا، آپ کا شکریہ مسز چڈھا'۔

اُنہوں نے پرینیتی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ 'آپ کو اپنی زندگی میں دیکھ کر، میں خود کو دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں'۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا شوہر کی محبت میں گلوکارہ بن گئیں، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں