
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اُنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ انوشکا شرما نہ تو ویرات کوہلی کے میچوں میں شرکت کر رہی ہیں اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوامی سطح پر بھی سامنے نہیں آئی ہیں جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ دوسری بار حاملہ ہیں اور وہ پچھلی بار کی طرح باضابطہ طور پر بعد میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کریں گی۔
دوسری جانب اس خبر پر اب تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔