پختونخوا انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل

نئی فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل، سروں کی مجموعی قیمت 3 کروڑ روپے سے زیادہ مقرر


ویب ڈیسک September 30, 2023
(فوٹو: فائل)

محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی جب کہ عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئی ہیں جو کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کی سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد گروہ کے کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر ہے جب کہ فہرست میں شامل 13 دہشت گردوں کا تعلق بنوں، 13 کا لکی مروت سے ہے۔ فہرست میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے نام بھی شامل ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں