راکھی ساونت کے مسلمان ہونے سے متعلق سوال پر ثنا خان کشمکش کا شکار
راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے
مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان سے راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر اُنہوں نے کشمکش کا شکار ہوتے ہوئے جواب دینے سے انکار کردیا۔
حال ہی میں بھارتی صحافی نے ثنا خان سے سوال کیا کہ 'جس طرح آپ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنے اندر تبدیلی لائی ہیں، وہ واقعی قابلِ تعریف تو آپ راکھی ساونت کے مسلمان ہونے پر کیا کہنا چاہیں گی؟'
صحافی نے پوچھا کہ 'راکھی ساونت سے متعلق یہ خبریں سامنے آرہی ہیں وہ مسلمان ہونے کا ڈرامہ کررہی ہیں اور اسلام کا مذاق بھی بنا رہی ہیں تو آپ اس بارے میں کیا کہیں گی؟'
اس سوال پر ثنا خان نے کشمکش کا شکار ہوتے ہوئے کہا کہ 'میں اس طرح کے متنازع معاملات پر کچھ نہیں بولوں گی لہٰذا مجھ سے اس بارے میں کچھ نہ پوچھیں'۔
ثنا خان کے خاموش ہونے پر اُن کے ساتھ کھڑے اُن کے شوہر مفتی انس نے صحافی کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'ثنا کو اس معاملے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے، آپ ثنا سے صرف ان کے بارے میں پوچھیں'۔
مزید پڑھیں: عادل نے راکھی ساونت سے شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی
مفتی انس نے مزید کہا کہ 'راکھی ساونت کے ساتھ جو بھی مسائل چل رہے ہیں، اُن پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تاکہ جلد از جلد اُن کے مسائل کو حل کیا جاسکے'۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور وہ گزشتہ دنوں عمرہ ادا کرنے گئی تھیں۔